MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ کی سطح پر صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے،گورنر بلوچستان

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور آغاز ہوگا. بلوچستان کے بہترین محل وقوع اور قیمتی وسائل و معدنیات ہی ہمارے روشن مستقبل کیلئے موثر وسیلہ ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے مستقبل قریب کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کو مدنظر رکھ قلیل المدت اور طویل المدت منصوبہ بندی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں.

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سینٹر ثمینہ ممتاز زہری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال اور صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ مسقبل قریب میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. اس ضمن میں پورے بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی سطح پر صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.