خیبر پختونخوا پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم؟ ثوبیہ شاہد نے حقیقت کھول کر سامنے رکھ دی
پشاور(مسائل نیوز)خیبر پختونخوا کی ٹورازم پولیس گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کر رہی ہے جس کے باعث اہلکار مالی پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ سیاحتی مقامات پر تعینات یہ پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے باوجود بنیادی مالی سہولیات سے محروم ہیں۔
مسلم لیگ (نون) کے ارکان بشمول ثوبیہ شاہد نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرواتے ہوئے تنخواہوں کی بندش پر روشنی ڈالی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اہلکار انتظامی، مالی اور پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
- Advertisement -
اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹورازم پولیس کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں تاکہ اہلکاروں میں پیدا شدہ بے چینی ختم ہو اور وہ اپنی خدمات بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
خیبر پختونخوا کی ٹورازم پولیس کا کردار صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی حفاظت میں اہم ہے تاہم تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ان کی کارکردگی اور حوصلے پر منفی اثر ڈالا ہے۔