عوام نے ہمارے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ، میر عاصم کرد گیلو
ڈھاڈر(ویب ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابقہ وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی کی قیادت میں ڈھاڈر شہر سے استحکام پاکستان کے حوالے سے بہت بڑی ریلی سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے استحکام پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں ریلی مختلف شاہراوں پر گشت کرتی رہی
- Advertisement -
اس سے قبل میر عاصم کرد گیلو اور میر فرید خان رئیسانی کے ڈھاڈر پہنچنے پر ہزاروں کی تعداد میں باپ پارٹی کے ارکان علاقائی معتبرین اور قبائلی عمائدین نے ان شاندار استقبال کیا اور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کی بعدازاں ڈھاڈر کی سینئر صحافیوں سے میر عاصم کرد گیلو اور میر فرید خان رئیسانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اسکو مستحکم کرنے کے لیئے ہم سبکو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
اور اس ملک کو امن بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے اور امن کے لیئے ہمارے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت یہاں پر امن وامان ممکن ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنی عوام کے لیئے استحکام پاکستان کو بہت بڑی اہمیت دیتی ہے اور ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ ریلی پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شہید جوانوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نکالی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان استحکام ریلی کا مقصد پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی حمایت ہے
[…] آباد(مسائل نیوز)بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق […]