MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی بھی فاسٹ بولر نکلے، شاہین کو بولنگ ٹپس دینے کا انکشاف

2 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی بھی فاسٹ بولر نکلے، شاہین کو بولنگ ٹپس دینے کا انکشاف ہوا ۔ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے میگا اسٹار لیگ کی 2 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں شاہین کے بھائی ریاض آفریدی کو بہترین بولنگ اور بیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ریاض آفریدی کے بہترین بولنگ اٹیک پر کمنٹیٹر نے کہاکہ یہ بولنگ ریاض آفریدی کیلئے بھی کڑا امتحان ہے کیونکہ شاہین جب بولنگ کرتے ہیں ریاض انہیں بہت میسیجز کررہے ہوتے ہیں اور سکھارہے ہوتے ہیں اس وقت شاہین بھی ہمیں ضرور دیکھ رہے ہوں گے ۔ایک ویڈیو ریاض آفریدی کی بیٹنگ کی ہے جس میں انہیں سعید اجمل کو چھکا مارتے دیکھا گیا۔صحافی کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین نے ریاض آفریدی کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ آج بھی وہی انرجی ہے جو 2004 میں تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے چاہنے والوں کی کمی نہیں لیکن یہ اظہار […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز )قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل سیزن 8 میں آسٹریلوی میتھیوویڈ کو چیلنج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.