اسلام آباد (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمروں میں ٹھہر کر سیلاب متاثرین کیلئے امداد مانگی۔سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔
دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں۔جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی،72 وزراء پر ہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی۔
گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
- Advertisement -
اسلام آباد پر چڑھائی نہیں داد رسی کے لیے آ رہے ہیں۔
ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی وفاق کو اسلام آباد سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے نہ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا اور پولیس دستے دینے سے انکار کر دیا ہے۔وزیرمحنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ کو ایک اہلکار بھی نہیں دیں گے،ہمیں سیکیورٹی کی اپنے صوبے میں ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کس چیزکی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں کونسے دہشت گرد آ رہے ہیں؟خیبرپختونخوا کی ہمسایہ ملک کے ساتھ سرحد ہے،سیکیورٹی وفاق کا کام ہے لیکن یہ کام بھی ہم کر رہے ہیں۔خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی ہم نے اپنے عوام کے لیے رکھی ہے۔اسلام آباد میں اگر احتجاج ہوتا ہے تو پہلے بھی بہت ہوچکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ راناثناء اللہ نے شہبازشریف کیساتھ مل کرماڈل ٹاون میں جوکیا دوبارہ یہ کرنا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں پنجاب پولیس کی نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ۔ آئی جی،وزیر داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کے مراسلے کا جواب دے دیا۔نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔
[…] نیوز) سابق وزیر خزانہ اور مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔انہوں […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اے آر وائی نیوز کی […]
[…] نیوزہ)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا […]