عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے، شیخ رشید کا دعویٰ
راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی۔
- Advertisement -
اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں،
ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں۔
[…] (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر567 ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے […]