MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،صدف گل رخشانی

1 528

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(جی این ایم) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع گوادر کی سنیئر رہنما صدف گل رخشانی نے قندھار ی بازار کوئٹہ اور کراچی میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسندھ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہےں دےں گے بلوچستان عوامی پارٹی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے

اور لواحقےن کو انصاف کی فراہم کےا جائے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقےن کو مالی معاوضہ دےا جائے انہوں نے دھماکوں شہےد ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] عوامی پارٹی کے خواتین ونگ گوادر کے سنیئر رہنما صدف گل رخشانی نے دانہ سر کے مقام پر مسافر کوچ کے حادثے میں انسانی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.