MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جدہ میں کلائوڈ برسٹ بارش کا 13سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جدہ ، ریاضّ(مسائل نیوز)سعودی شہر جدہ میں بارش کا 13سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، دس گھنٹے میں 266ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جس باعث بہت سے علاقے زیرآب آگئے، گاڑیوں کے ڈھیر لگ گئے،مختلف حادثات میں دو افراد جان سے گئے جبکہ مکہ جانے والی

- Advertisement -

سڑکیں بند ہوگئیں، جسے کھولنے کا کام جاری ہے،مکہ اورجدہ میں گیارہ ہزار رضاکارکام کر رہے ہیں۔ شاہراہوں سے پانی نکالا جارہا ہے،محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔واضح رہے جمعرات کے روز مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ایسی بارش ہوئی کہ جدہ میں سیلاب آگیا۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس بارش کو ماپنے والے ادارے کے مطابق یہ 179،7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ 111ملی میٹر تھا۔ سوشل میڈیا پر دکھائی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جدہ شہر اور بعض دوسرے علاقوں میں ایک سیلاب کا منظر ہے۔ لوگ بچائوکے لیے گاڑیوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گاڑیاں شہر میں سیلاب کی شکل اختیار کر جانے والی بارش میں بہہ گئی ہیں۔اس تباہ کن بارش کے دوران جب بارش گاڑیوں کو بہا کر لے جارہی تھی۔ انتظامیہ نے شہریوں مدد اور بچاو کے لیے پولیس کی نفری جگہ جگہ متعین کر دی اور ایمر جنسی سروسز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میدان میں اتار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.