MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‏مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار رہا ہے

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ‏مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار رہا ہے۔‏سیاست و اقتدار کی جنگ کا وقت نہیں۔‏ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اس وقت صرف سیلاب متاثرین پر توجہ دینی چاہیے۔‏متاثرین سیلاب فاقوں اور بیماریوں میں مبتلا ہیں۔‏وطن عزیز کا بیشتر حصہ خصوصاً پسماندہ علاقے سیلاب سے تباہ ہو چکے ہیں۔
‏سیلاب اور بارشوں سے تباہ کاریوں کے باعث کروڑوں لوگ بے گھر ہیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے اپنے سیاسی حریف عمران خان پر طنز کے تیر برسا دئیے۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسر اور سپاہی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ فوج،پولیس اور اس کے بعد خاتون جج کو دھمکیاں دی گئیں ،آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک شخص کا دن بہ دن اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے،ایک شخص ہر روز اداروں پر تنقید کررہا ہے۔
کیا یہ شخص ماروائے قانون سے بالاتر ہے ،یہ شخص کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے سندھ کے وزرا نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسر اور سپاہی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ فوج،پولیس اور اس کے بعد خاتون جج کو دھمکیاں دی گئیں،یہ شخص کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ،عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔
سابق صدر نے گفتگو میں کہا کہ چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے،ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے،جبکہ چارصوبوں میں متاثرین سیاب کی نگاہیں ہماری طرف ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.