MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رقص کرنے والی لڑکیوں کو وائرل کر کے ہم خود اپنا معاشرہ زہریلا کر رہے ہیں، رابی پیرزادہ

0 549

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آج کل مرد عورتوں کی نقل کر رہے ہیں اور عورتیں رقص کر کے مشہور ہو رہی ہیں۔

وسیم بادامی کے ساتھ ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے ڈانسنگ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کے وائرل ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں‘۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

رابی نے کہا کہ جو چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہیے اور جو ہمارا معاشرہ خراب کر رہی ہیں ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک لیول پر لے جاتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کیلئے زہریلا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رابی پیر زادہ ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر لیک ویڈیوز سکینڈل کا شکار ہو چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ ایک مصور اور خطاط ہیں جو قرآن پڑھاتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.