MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کنٹونمنٹ کے رہائشی بچ گئے! کراچی کے باقی شہری ٹیکس کے جال میں، میونسپل ٹیکس پر عدالتی حکم آگیا

0 80

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ علاقوں میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس (ایم یو سی ٹی) وصول فوری بند کردے۔

عدالتی فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں کی درخواست پر آیا جنہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کر دیا ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر رہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی وقت میں دو ادارے ایک ہی ٹیکس وصول کر رہے ہیں جو غیر قانونی ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ وہ کنٹونمنٹ علاقوں سے ایم یو سی ٹی کی وصولی بند کرے اور یہ اختیار صرف کنٹونمنٹ بورڈز کے پاس ہو۔

یاد رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ سال بجلی کے بلز میں میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس (MUCT) لوگو کیا تھا جس پر شہر میں سخت ردعمل دیکھنے میں ایا تھا اور شہری اسے ٹیکس کے نام پر بھتہ قرار دے رہے ہیں۔

میئر کراچی نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیکس کی وصولی سے شہرمیں ترقیاتی کاموں میں بہتری نظر آئے گی تاہم شہر میں اج بھی جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہیں مگر ٹیکس وصولی بروقت کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.