MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کھیل کے فروغ کیلئے ہر فورم پر اپنے صوبے کے عوام کو سہولیات فراہم کرینگے،عمران گچکی

0 628

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب  ڈیسک) سیکرٹری سپورٹس بلوچستان میرعمران گچکی سے انجمن رزم سلطان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان نورخلجی ‘سینئر نائب صدر عبداﷲ رند‘نائب صدر دوئم ایڈکیٹ رضیہ امان ودیگر نے ملاقات کی ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سیکرٹری سپورٹس میرعمران گچکی نے انہیں سپورٹس کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر یقین دہانی کرائی۔

سیکرٹری سپورٹس میرعمران گچکی کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیل کا فروغ کیلئے ہر فورم پر اپنے صوبے کے عوام کو سہولیات فراہم کرینگے۔اس موقع پر انجمن رزم سلطان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان نورخلجی نے سیکرٹری سپوٹس کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر انجمن رزم سلطان کک باکسنگ ایسوسی ایشن عبداﷲ رند کا کہناتھا کہ جب سے سیکرٹری سپورٹس عمران گچکی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے

- Advertisement -

اس دن سے لیکر آج تک بلوچستان بڑے ایونٹس منعقد کروائیں جن میں آل پاکستان ہاکی‘آل پاکستان کرکٹ‘آل پاکستان فٹبال‘ “نیشنل کک باکسنگ ووشو کنگفو چیمپیئن شپ‘ کراٹے‘ بیڈمنٹن ودیگر ایونٹس منعقدہ کروائیں۔ ان سب کا سہرا صرف اور صرف سیکرٹری میرعمران گچکی کو جاتا ہے۔کچھ بدعنوان عناصر ایک ایمانداراور مخلص سپورٹس مین آفیسر کو کرسی پر بیٹھنے تک گواراہ نہیں کررہے۔ جب سے سیکرٹری سپورٹس میرعمران گچکی نے چارج سنبھالا ہے اس دن سے لیکر آج تک سپورٹس مین کے جو بھی جائز کام ہو وہ اپنے وقت پر ہورہے ہیں ۔

میر عمران گچکی سے پہلے سیکرٹری آفس کوئی شخص کمرہ میں داخل نہیں ہوسکتا تھا۔ جب سے موصوف نے چارج سنبھالا ہے ان کا دروازہ سب کیلئے کھلا ہے موصوف سپورٹس مین ہو کوئی شہری سب سے خوش اسلوبی سے ملتا ہے ۔ ہم سارے سپورٹس مین بدعنوان عناصرکو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ان گھٹیا حرکتوں سے باز آجائے ورنہ ہم سپورٹس مین ان بدعنوان عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔ آخر میں انہوں نے گورنر ووزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ ان بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی کرے جو سیکرٹری سپورٹس عمران گچکی کیخلاف بلاوجہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.