MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداروں میں بغاوت کا کیس، شہباز گل نے بریت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔شہباز گل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونے کا فیصلہ عدالت عالیہ میں چیلنج کیا۔انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا بھی کی۔
شہباز گل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی میٹریل نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے۔ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 101 اے کی خلاف ورزی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست منظور کرنے ہوئے کیس سے بری کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ درخواستِ بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔
خیال رہے کہ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

- Advertisement -

سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔شہباز گل کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دئیے۔شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ یہ درخواست 265 ڈی کے تحت دائر کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جس کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت لازمی ہے،ایف آئی آر 9 تاریخ کو درج ہوئی، 124اے کی دفعہ لگانے کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت 10 تاریخ کو ملی۔
ایف آئی آر پہلے درج کی گئی، 124 اے کی دفعہ لگانے کی اجازت بعد میں لی گئی۔اگر 10 تاریخ کو اجازت ملی تو 9 تاریخ کو درج کی گئی ایف آئی آر غیر قانونی ہوگئی۔جج نے استفسار کیا کہ اس کیلئے اجازت نامہ جاری ہونا ضروری ہے یا تھانے کو موصول ہونا ضروری ہے۔ شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ مقدمے میں جتنی ریکوری ہو رہی ہے وہ 9 تاریخ کی ہورہی ہے۔عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہباز گل پر 27 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سزائیں صرف متوسط طبقے کے لوگوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.