MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، راجہ ریاض کا بڑا دعویٰ

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، کے پی، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے وہ سیاست دانوں سے ہاتھ

- Advertisement -

ملانے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ، معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہے اور ان سمیت سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، ان کے اتحادی ساتھ چھوڑ گئے اگر عمران خان اسمبلی میں آجائیں تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری عزت نہیں کرتے تھے اس لیے انہیں چھوڑا ان کی جماعت بڑی ہے یہ اسمبلی میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اگر عمران خان اسمبلی میں آجاتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کی کرسی چھوڑ دیتا ہوں۔راجہ ریاض نے کہا کہ کے پی، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے وہ سیاست دانوں سے ہاتھ ملانے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہے اور ان سمیت سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے اگر عمران خان سیاست دانوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے تو سمجھوں گا وہ ملک سے سنجیدہ نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو راجہ ریاض کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.