MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمائما کا اپنی فلم کے پریمیئر میں پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ نیل آرٹ کے ذریعے قومی پرچم بھی بنایا۔حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم Whats Love Got to Do with It کا لندن میں پریمیئر ہوا

- Advertisement -

جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ریڈ کارپٹ کے موقع پر جمائما سب سے منفرد نظر آئیں کیونکہ انہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔جمائما نے نیل آرٹ کے ذریعے اپنے ناخنوں پر پاکستانی پرچم بھی بنایا تھا، جسے وہ میڈیا میں دکھا بھی رہی ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نے ناخن پر پاکستانی پرچم کے سبز رنگ کی نیل پالش لگائی ہے جب کہ اس پر چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.