MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مذاق ہے، عمران قوم کی آواز ہیں،عمران خان کی نااہلی پر شوبز شخصیات کا رد عمل

1 355

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دیئے جانے پر

سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی۔عمران خان کی نااہلی پر جہاں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہیں شوبز، میوزک اور آرٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی اپنا رد عمل دیتے ہوئے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ کیا مذاق ہے۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی رہنماء حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ

دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہوگا۔سینئر اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اداکارائوں پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات بھی ساتھی اداکارائوں کی حمایت میں آگئیں اور انہوں نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.