MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت کا طوبی کی تصویر پر طنزیہ وار

0 487

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبی انور کی تصویر پر طنز کیا ہے۔سیدہ طوبی انور نے پہلے رمضان المبارک کو اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے اپنی افطاری کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا۔طوبی کی تصویر پر میمرز نے ایڈیٹنگ کرکے لکھ دیا تھا کہ شیطان کے بغیر طوبی کی پہلی افطاری۔اس میم پر طوبی کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خاموش نہ رہ

- Advertisement -

سکے۔عامر لیاقت حسین نے طوبی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ارے یہ تو وہی ہے ہاں وہی!! ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے؟،انہوں نے کہا کہ ممکن ہے یہ شیطان کو نظر نہ آتی ہو اور شیطان اسے نہ دیکھ پاتا ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.