MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا

0 453

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا

عوام پر ایک اوربجلی بم گرادیا گیا،مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایف سی اے کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بڑی خبر ، ایچ ای سی کن اداروں کی ڈگریاں تسلیم نہیں کرے گا ؟ فہرست جاری

- Advertisement -

نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 5 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق تمام صارفین، لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔واضح رہے کہ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

سپلائی میں کمی،چینی کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.