MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سوئی سدرن گیس نے سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔گیس صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی 8 سے 10 فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی کے پیش نظر گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں کھانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.