MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ستمبر میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں، بلاول بھٹو

1 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سمتبر میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں۔ وزیر خارجہ نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ کسی دوطرفہ ملاقات کا پلان نہیں۔بھارتی سیاستدانوں کے اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات بات چیت کو مشکل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے۔دونوں ممالک ایس سی او کا حصہ ہیں۔ آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔پڑوسی کا نہیں ، ہمیں اپنے پڑوسی کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنی چاہئیے۔اگست 2019 کے بعد بھارت کے ساتھ تعمیری بات چیت مشکل ہوئی۔پاکستان اور بھارت صرف ایس سی او کی وسیع البنیاد سرگرمیوں کے تناظر میں انگیج ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی فیملی کا حصہ ہیں۔
ستمبر میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ملاقات ہو رہی ہے۔اس موقع پر 7 دو طرفہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خارجہ پالیسی سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے مسترد کر دئیے۔صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال پوچھا کہ عمران خان اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے خارجہ پالیسی کمزور ہوئی ہے، آپ کیا جواب دیں گے۔
بلاول بھٹو نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا عمران خان کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔اپنے لوگوں کے لیے اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان حکومت میں تھے تو انہوں نے امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش کی، عمران خان تعلقات بہتر بنانے میں ناکام رہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) ایشیاء کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.