MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیم اور صحت کی بنیاد پرایک صحت مند اور ترقی یافتہ قوم بنتی ہے، عارف علوی

0 405

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی بنیاد پرایک صحت مند اور ترقی یافتہ قوم بنتی ہے، صیح فیصلہ سازی اور اپنی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم دنیا میں جلد اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں، کم آبادی والے صوبوں کے لئے زیادہ فنڈز کی فراہمی سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہئے،

خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پیغام ہر گھر تک پہنچا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) میں آبادی کے موضوع پر سالانہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید محمود بخاری،

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر بختیار قادروف، پاپولیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر غلام محمد عارف، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہوں، اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پیغام ہر گھر تک پہنچا چاہئے،

موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ فیصلے تیزی سے کئے جائیں، کم آبادی والے صوبوں کے لئے زیادہ فنڈز کی فراہمی سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج ہے، ملک کو گزشتہ 30 سے 50 سال سے اس چلینج کا سامنا ہے، بنگلہ دیش اور ایران جیسے اسلامی ممالک آبادی میں آبادی میں اضافہ کے مسئلہ سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.