سنگدل ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر14 سالہ بیٹی کو زہر دیکر قتل کر ڈالا
عارف والا(مسائل نیوز) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میںسنگدل ماں نے آشنا سے ملکر14 سالہ بیٹی کو زہردے کر موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 143/EBمیں محمد یٰسین کی بیوی نورین بی بی نے آشنا سے ملکر گھر میں اکیلی بیٹی گل بشرہ کو سویوں میں زہر دے کر زبردستی کھلادیں جس سے گل بشرہ کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طورپر طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا لایا گیاجہاں پر وہ زندگی کی بازی ہارگئی بروقت پولیس کو اطلاع ملنے پر ملزمہ نورین بی بی کو حراست میں لے لیا آشنا فرارہوگیا تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے متوفیہ کے والد محمدیٰسین نے بتایا کہ میری پندرہ سال قبل گائوں51/SP میں نورین بی بی دختر محمدرمضان سکھیرا سے شادی کی اور اسکے بطن سے دوبیٹے اور ایک بیٹی پیداہوئی تھی اکثر اوقات نورین بی بی گھریلو جھگڑا کرکے میکے چلی جاتی تھی