MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرکٹ لیجنڈ سرویوین رچرڈز لنکا پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر، شعیب ملک بھی حصہ

3 381

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کولمبو (مسائل نیوز)کرکٹ لیجنڈ سرویوین رچرڈز لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2022 کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوگئے ہیں ۔ ایل پی ایل ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن منگل 6 دسمبر سے جمعہ 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ویوین رچرڈزسری لنکا پہنچنے کے لئے پرجوش ہیں جہاں کے کرکٹ شائقین نے انہیں زبردست تعریف کی اور پیار دیا۔ برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر ووین رچرڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر خوشی ہے اور میں یہ کہنا چاہوں گا یہ ٹورنامنٹ سری لنکا نیا ٹیلنٹ سامنے لائے گا۔ ہم نے رواں سال ایشیا کپ میں سری لنکن کرکٹ کی طاقت دیکھی ہے اوراس کامیابی میں یقینی طورپر ایل پی ایل ٹی 20 کا کلیدی کرداررہا ہے۔ میں نے اس ٹورنامنٹ کے آخری دو ایڈیشن دیکھے ہیں اور کرکٹ کا معیار شاندار تھا اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی آئندہ ایڈیشن میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔ایل پی ایل 2022 میں پاکستانی اسٹار شعیب ملک سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جس میں ایون لیوس، کارلوس بریتھ ویٹ، جینمین ملان، ڈوین پریٹوریس، ڈی آرسی شارٹ اور دیگر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہم بنٹوٹا میں جافنا کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا تیسرا ایڈیشن ملک کی معیشت کو بحال کرنے […]

  2. […] کرکٹ کی دنیا کی سب سے قابل احترام شخصیات میں سے ایک اور لنکا پریمیئر لیگ 2022 کے برانڈ ایمبیسیڈر، وسیم اکرم 23 دسمبر 2022 کو […]

  3. […] اور ٹوٹنہم کے درمیان کھیلا جانا والا میچ رواں سیزن کا پہلا پریمیئر لیگ میچ بن گیا ہے جسے مسلم کھلاڑیوں کے افطار کے لیے روک دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.