MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‏پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

0 12

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)‏پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی اور پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد کے درمیان کوچنگ رول سے متعلق مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔

تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.