MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر عارف علوی سے وزیر اعظم شہباز شریف کی 15 سے 17 منٹ کی مختصر ملاقات

1 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔

ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی درمیان ملاقات بہت ہی قلیل وقت تک جاری رہی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس روانہ ہوگئے۔

- Advertisement -

ملاقات سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر صدر سے بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مملکت کے امور اور قومی سلامتی کے معاملات پر بھی گفتگو کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی تلخی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد، دوحہ(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.