MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آگیا

2 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی عمران خان نے جلسے میں اعلان کردیا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلے اور اسمبلی کب تحلیل کرنی ہے اس حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت بیریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کہ تعمیل کی جائے گی تاہم ابھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی اس لیے وفاق کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا، گزشتہ روز کے مارچ نے ثابت کردیا ہے عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں […]

  2. […] نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور وہ ڈیفالٹ کے دہانے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.