MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی کا فلاحی کاموں کیلئے افغانستان جانے کا اعلان

1 593

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راونڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے افغانستان جانے کا اعلان کیا ہے۔سابق قومی کھلاڑی کا کہنا تھاکہ فلاحی مقاصد کے لیے دنیا بھر میں سرکردہ ’شاہد خان آفریدی فاو¿نڈیشن‘ افغانستان میں بھی خدمات انجام دینا چاہتی ہے،

- Advertisement -

اس حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے رابطے پر فاو¿نڈیشن نے مثبت جواب دیا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وہ افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کے منتظر ہیں جس کے لیے پاکستان میں افغان سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے شاہد آفریدی فاو نڈیشن کی ٹوئٹ ری شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ مصیبت کے وقت کمزوروں کے کام آنا بے حد ضروری ہے۔ آل راونڈکھلاڑی نے ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی فاونڈیشن کے افغانستان میں امدادی کاموں پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.