کوئٹہ(مسائل نیوز)فتنۃ الہندوستان کے حملے میں خودکش بمبار سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الہندوستان‘‘کی جانب سے کیے گئے گاڑی کے حملے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
- Advertisement -
حملے میں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے جب کہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، جو سب کے سب ہلاک کردیے گئے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔
قبل ازیں اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زوردار دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب واقع عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔