MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی صورتحال اور اہم تقرری؛ وزیر خزانہ کی صدر مملکت سے ملاقات

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک کو مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کا معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ صدر مملکت باہمی احترام اور سیاسی اعتدال کے لیے کردار ادا کریں، آئینی و قانونی امور پر ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.