چند عناصر پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ،مولانا واسع
ژوب (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلامی نظامِ کی نفاذ کیلئے کوشاں ہےں خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماءاسلام کی بھاری اکثریت کامیابی اس بات کی نوید ہے کہ عوام جمعیت علماءاسلام کے فکر منشور دستور سے متفق ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع ، ضلعی نائب امیر مولوی امیر خان کاکڑ کی جانب سابق ضلعی ناظم مرحوم مولوی حبیب الرحمن مدرسہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
- Advertisement -
کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ملک میں خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانا چاہتی ہے خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماءاسلام کو بھاری مینڈیٹ ملنے سے دوسرے صوبوں میں جمعیت علماءاسلام کی کامیابی کا نوید عیاں ہوگئی ہے آیندہ انتخابات میں جمعیت کی کامیابی آب یقینی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز متحد ہو کر موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کریں اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کریں
انہوں نے کہا کہ چند عناصر پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ضلعی امراءاور عہدیداران اندرونی اختلافات اور ناراض ساتھیوں کو منوانے میں کردار ادا کریں امراءکی اطاعت میں پارٹی کی بقاءہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت صوبائی امیر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناراض ساتھیوں کے گھر جاکر درخواست کی ہے اگر کسی کے ساتھ پارٹی میں ناانصافی ہوئی ہے تو جماعت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں