پریس رجسٹرار اسلام آباد کی ویب ساٸٹ پر اب ضرورت کے تمام پرفارمے دستیاب ہیں ترجمان APRNS
اسلام آباد ( مسائل نیوز)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی( رجسٹرڈ) APRNS کوملک بھر سے ممبران اخبارات کے ذمہ داران نے نشاندہی کی کہ پریس رجسٹرار اسلام آباد آفس کی ویب ساٸٹ پر ضرورت کے پرفارمے دستیاب نہ ہیں جس پر صدر APRNS جی ایم جٹ نے محترم طارق خان پریس رجسٹرار سے رابطہ کیا اور انکی توجہ اس مسٸلہ کی طرف دلواٸی اور بتایا کہ مختلف پرفارمے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ویب ساٸٹ فنکشنل نہ ہے جس پر انہوں نے فوری ایکشن لے کر ویب ساٸیڈ http://opr.gov.pk کو اپ ڈیٹ کروا دیا اب تمام قسم کے پرفارمے ویب ساٸٹ پر دستیاب ہیں اور گھر بیٹھے ہر قسم کا پرفارما ویب ساٸٹ سے ڈاون لورڈ کیا جاسکتا ہے اور پر کر کے بزریعہ پوسٹ ہی جمع کروایا جا سکتا ہے اب اخبارات ،نیوز ایجنسیز اور پرنٹنگ پریسز کے متعلقہ معاملات کیلٸے اسلام آباد آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی اس اقدام پر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی( رجسٹرڈ) APRNSکے صدر جی ایم جٹ نے پریس رجسٹرار طارق خان اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ہے مرکزی ترجمان APRNSکمال عبدالجمیل کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی( رجسٹرڈ) کے صدر جی ایم جٹ کی ولولہ انگیز قیادت میں ریجنل اخبارات کی رجسٹریشن فیس دس ہزارسے کم کروا کر ایک ہزارکرواٸی گٸی تھی اب ریجنل اخبارات کی NOC فیس بھی ایک ہزار کروا دی گٸی ہے