عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت
لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت کی ہی- وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے۔
- Advertisement -
اخلاقیات، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے۔
ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ ایسی بدزبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کیلئے زہر قاتل ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے اور خواتین کے بارے میں اس کے بازاری خیالات قوم کے سامنے ہیں۔