MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں ،فواد چوہدری

0 528

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنڈدادنخان (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں ،جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق ہوا، ہماری کمر ٹوٹی، ملک ان کے حوالے کیسے کیا جا سکتا ہے؟، جب تک یہ لوگ قوم کا پیسہ واپس نہیں کر دیتے، پاکستان کے عوام قطعی طور پر نواز شریف اینڈ کمپنی کو معاف نہیں کریں گے،بلاول بھٹو پہلے میئر کا انتخاب لڑنا سیکھیں،

- Advertisement -

ان سے نہ تیر چلے گا نہ تلوار ، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتوں سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجابی کی کہاوت ہے (اردو ترجمہ) قربان جاﺅں اس تھانیدار پر جس نے ماں کی یاد دلا دی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ قربان جاﺅں عمران خان پر جس نے آج ان سب چوروں کو اکٹھا کر دیا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ سب چور اکٹھے ہیں اور آج سب نے دیکھ بھی لیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے کئی سالوں سے لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے اپارٹمنٹس، بلڈنگز اور گاڑیاں سب کے سامنے ہیں، آخر ان کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے؟۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.