اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ گجرات کے چوہدری خاندان سے ملاقات پر کہا ہے کہ جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آگیا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں آبی ذخائر بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے کالا باغ ڈیم ایک بہترین منصوبہ ہے ،اس کی تعمیر کےلئے سندھ کو اعتماد میں لینا ہوگا اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کےلئے ہمیں ایک مہم چلانی ہوگی ،چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا ہے
- Advertisement -
اور ہمارے پاس صرف 1960 میں بنائے گئے صرف دو ڈیم موجود ہیں،ہمیں آگے جاکر زیادہ کاشت کاری کرنی ہوگی ، اگر ذخائر نہیں ہوں گے تو ہم کاشت کاری کیسے کریں گے؟10 سال میں تعمیر ہونے والے ڈیم سے پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سیمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مونس الٰہی کے اس بیان پر کہ تحریک انصاف کو سیاسی ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں چاہیے،
پرکہا کہ ان کی صحت کا اچانک یاد آنا، یہ وہ گھبرائے ہوئے لوگ ہیں جو اپنے ورکرز اور اراکین اسمبلی کی 20، 20 سال پرانی فوتگی پر تعزیت کے لیے جارہے ہیں۔مونس الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ پر اور اپنے کے خاندان پر پورا اعتماد ہے،