MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صادق سنجرانی کی حکومت کو بلوچستان کے طلباءکے مسائل حل کر نے کی ہدایت

0 640

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (جی این ایم) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے حکومت کو بلوچستان کے طلباءکے مسائل حل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو سینٹ کاجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینٹرز نے طلباءکے مطالبات کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ بلوچستان میں میڈیکل سٹودینس کے ساتھ غیر مساوی سلوک ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایم سی کے حکام نے جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے ،

- Advertisement -

پی ایم سی کے صدر اور نائب صدر کمیٹی اجلاس میں بھی پیش نہیں ہوتے ،انکی گردنوں میں سریہ آیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاک ہمیڈیکل کے چار سال بعد بھی ایک اور امتحان لے رہے ہیں،ان بلوچستان کے طلبہ کے لیے بات چیت کرنا ضروری ہے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ایچ ای سی نے بلوچستان یونیورسٹی کے فنڈز میں کمی کردی، سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی کو ماہانہ پانچ کروڑ مل رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنخواہیں پوری نہیں ہورہی، گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جس کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہورہی ہیں، میڈیا معاشرے کی آواز ہے، میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگانا چاہیے ، جمہوریت کے لئے میڈیا کا بڑا کردار ہے۔اجلاس کے دور ان چیئر مین سینٹ نے حکومت کو طلباءکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ پی ایم سی کو بلائیں کچھ سینٹرز ساتھ بیٹھیں اور مسئلے کا نکالیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.