MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب وزیراعظم دولت لوٹتا ہے تو ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے،عمران خان

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ملک کا وزیراعظم دولت لوٹتا ہے تو ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے۔غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتا تو پراعتماد ہوا اور بہت کچھ سیکھا، ناکامی انسان کو جدوجہد کرنا اور کامیا بی پراعتماد بنادیتی ہے، میں نے کھیل میں ناکامی سے گر کر کھڑا ہونا سیکھا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ والدہ کے بہت قریب تھا، ان کو کینسر ہوا تو میں نے درد محسوس کیا، والدہ کی وجہ سے کینسر اسپتال بنانے کا منصوبہ بنایا، خواہش رہی ہے کہ میرا بھائی ہوتا،

- Advertisement -

میں نے کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈ اکھٹا کرنا شروع کیا، میرے والدین محب وطن پاکستانی تھے، میری والدہ کی خواہش تھی پاکستان مضبوط ملک بنے، والدہ کے انتقال کے بعد میرا رجحان روحانیت کی طرف بڑھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کے مقاصد میں فلاحی ریاست کا ذکر تھا، ترقی پزیر ممالک اس لیے غریب ہیں کیوں کہ ان کے حکمران، اشرافیہ اور وزرائے اعظم پیسہ لوٹتے ہیں، جب کسی ملک کا وزیراعظم ملکی دولت لوٹتا ہے تو ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے، میں کرپشن سے پاک پاکستان کا خواہاں ہوں، اس وقت کرپٹ مافیا سے جنگ ہے،

جب ملک میں 2 کرپٹ پارٹیوں کا راج ہو تو تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتاہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں پیسہ بنانے کے لیے نہیں آیا بلکہ مشن کے تحت آیا ہوں، کچھ کرنا اور دینا چاہتاہوں، میری سوچ کے حامل لوگوں کو سیاست میں آنا چاہیے، وہ جوپیسہ بنانے کے لیے سیاست کا انتخابات کرتے ہیں ان کو مسترد کرنا چاہیے، میں کرپشن کے خلاف ہوں، کرپٹ عناصر کا تعلق خواں میری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی ہونی چاہیے، شوگر کمیشن اس لیے قائم کیا گیا کہ کرپٹ عناصر کی نشاندہی ہو۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے توکارکردگی اچھی تھی، کورونا آیا تو ہر شے متاثر ہوئی، پاکستان 3 قسم کے تعلیمی نظام میں تقسیم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.