MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق

2 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار903کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938،

پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام اباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، ازاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام ا?باد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور ا?زاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.