کراچی ،درندہ صفت سفا ک ملزمان نے معصوم لڑکے کو تشدد کے بعد نیم برہنہ کرکے پھینک کرفرار ہوگئے
کراچی (مسائل نیوز) سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں نامعلوم درندہ صفت سفاک ملزمان 13 سالہ معصوم لڑکے کو مبینہ تشدد کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکے کا نام عمر ہے اور وہ سوات کا رہائشی ہے پولیس عمر کے اہل خانہ کو تلاش کر رہی ہے سکھن پولیس نے عوام سے متاثرہ لڑکے کی شناخت اور اسکے اہل خانہ کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے