MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان ترکمانستان کی ترقی کا خواہاں ہے، مصدق ملک

5 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کی ترقی کا خواہاں ہے۔

مصدق ملک نے پاک ترکمانستان سفارتی تعلقات کی تیسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان برادرانہ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان ترکمانستان کی ترقی کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترکی کے بعد پاکستان ترکمانستان کو تسلیم کرنے والا دوسرا ملک ہے، گزشتہ سال صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ نے ترکمانستان کا دورہ کیا اور مارچ 2022 میں او آئی سی اجلاس میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے۔

وزیر مملکت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں قیام امن کیلئے متفق ہیں، کورونا وبا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاملات پر اجلاس ہوتے رہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ترکمانستان کے تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں موسم سرما کے لئے گیس دستیاب نہیں ۔  […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 3 سال تک انرجی سیکٹر میں خود […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے […]

  5. […] نیوز) وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جو ملک مہنگا تیل سستا بیچے گا تو حال سری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.