اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کا بحران پیداہوا تو پاکستان اورایران تک محدودنہیں رہےگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ افغانستان نازک صورتحال سےدوچارہے۔دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا۔
- Advertisement -
مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے اگاہ ہونا چاہیے۔پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کولوٹیں۔ مہاجرین کی واپسی کیلئے وہاں سازگارماحول ہوناسب سےاہم ہے۔افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سے کترائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اہمیت کی حامل ہے
کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے اہم ہے۔ اوآئی سی اجلاس میں سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی۔کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنے نقطہ نظرپیش کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے۔افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔ بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسےافغانی پیسے کیسے بھیجیں گے؟انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کےاپنے وسائل کومنجمد کردیا گیا ہے۔ افغان عبوری حکومت کےپاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔ کیا نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا افغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی؟