MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی نا کہیں تو انکا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اشنا شاہ

0 488

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی نا کہیں تو انکا دماغ خراب ہوجاتا ہے، اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی کیوں کہتی ہو؟۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لئے کہ اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مرد حضرات کے لئے لکھا اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.