MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی

0 57

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومتی ڈھانچے کے قیام کے اہم نکات شامل ہیں۔

تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی متوقع فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غزہ کے معاملات پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش قرار دے دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.