MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپیکر سبطین خان پنجاب اسمبلی کو اب بھی بچانے کیلئے تجویز سامنے لے آئے

0 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان پنجاب اسمبلی کو اب بھی بچانے کے لیے تجویز سامنے لے آئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر اپوزیشن عام انتخابات کی تاریخ پر ہم سے بات کرے تو اسمبلی اب بھی بچ سکتی ہے۔

- Advertisement -

سبطین خان نے کہا کہ اس صورت میں وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنے کی سمری واپس لے سکتے ہیں یا پھر گورنر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم الیکشن کی تاریخ دے رہے ہیں۔دوسری جانب سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پنجاب اسمبلی کی موجودہ صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک وہ وقت تھا کہ صرف ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے پر ہم یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت گئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ صرف ن لیگ کے ٹکٹ کے وعدے پر ہم یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ اور آج یہ حال ہے کہ طاقتور حلقوں کی قوت ملا کر بھی پنجاب ہار بیٹھے۔سابق سینیٹر نے کہا کہ اس میں سبق ہے اْن جماعتوں کیلئے جو اقتدار کے لالچ میں اپنا بیانیہ بدل لیتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.