MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برسوں پرانے گانے کی ویڈیو میں حبا بخاری کو دیکھ کر مداح حیران، اداکارہ کی عمر پر تبصرے

0 75

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)حبا بخاری ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہیں لوگ بےحد پسند کرتے ہیں وہ نہ صرف ایک خوبصورت اداکارہ اور ماڈرن خاتون ہیں بلکہ وہ حقیقت پسند اور اپنی زندگی، کیرئیر اور خاندان کے بارے میں بہت واضح بات کرتی ہیں۔

تاہم حال ہی میں پی ٹی وی کی ایک کئی برسوں پرانی ویڈیو میں ممکنہ طور پر حبا بخاری یا ان کی ہمشکل کو دیکھا گیا ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران اور پریشان ہیں۔

- Advertisement -

برسوں پرانی اس ویڈیو میں نوجوان لڑکی بالکل حبا جیسی نظر آرہی ہے اور اب اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر اداکارہ کی عمر کو لے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

ایک صارف نے لکھا، ’’وہ حبا بخاری کی ماں ہونی چاہیے۔‘‘ ایک اور نے صارف کہا، “یہ ضرور حبا ہے اور وہ اب اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ وہ 40 سے اوپر کی ہے۔”

 

ایک نے کہا کہ شاید یہ پی ٹی وی کی پرانی اداکارہ زیبا علی ہیں جو اب کام نہیں کرتیں جبکہ وہ حبا بخاری میں مل رہی ہیں۔ دوسری جانب کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حبا بخاری ہی ہیں اور وہ اپنی عمر چھپاتی ہیں کیونکہ ان کے چہرے سے عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.