MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کلی منو جان روڈ گندے نالے میں تبدیل، شہری شدید اذیت میں مبتلا

0 160

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رپورٹ: صاحبزادہ عتیق خان

کوئٹہ کے مصروف ترین علاقوں میں شامل کلی منوجان روڈ، عید گاہ ابنِ عباس مدرسہ سے آگے کا علاقہ سرور ٹاون آج کل ایک ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ جس سے مقامی آبادی، خصوصاً بزرگ، خواتین اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

- Advertisement -

مکینوں کے مطابق یہ سڑک مکمل طور پر گندے پانی اور کیچڑ میں ڈوب چکی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ آمد و رفت ایک عذاب بن گئی ہے۔ علاقے کی صورتحال نہ صرف صحت عامہ کے لیے خطرہ ہے بلکہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ علاقہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں آتا ہے، جس کے تحت صفائی، سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تاہم، عوامی شکایات کے باوجود اب تک کوئی عملی اقدام نظر نہیں آیا۔

شہریوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صفا کوئٹہ کو بھیجا جائے تاکہ کلی منوجان روڈ کو ابتدائے اختتام تک صاف کیا جائے اور یہاں نکاسی آب کا مستقل اور مؤثر انفراسٹرکچر بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.