MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں لاہور کا ایک بار پھر پہلا نمبر

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور آج دن 12 بجے دنیا بھر کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِ فہرست ہو گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور چین کا شہر گوانگ زہو146 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری طرف یورپی ملک فرانس نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، کئی یورپی ممالک کی جانب سے پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس پر فرانس نے بھی زیادہ سنجیدگی سے عمل کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فرانسیسی حکومت نے اپنے شہریوں کو ایک بڑی پیش کش کی ہے، متوسط آمدن والے شہریوں کو پیش کش کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنی گاڑی فروخت کر کے ای سائیکل کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تو ایسے میں انہیں 4 ہزار یورو یعنی 8 لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے کی سبسٹڈی ملے گی، جب کہ جن شہریوں کی آمدن اچھی ہے، انہیں کچھ کم رقم ادا کی جائے گی۔
فرانسیسی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں 2024 تک سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد کو 9 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے، جس کے لیے فرانسیسی حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پیرس میں گاڑیوں کا استعمال انتہائی کم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس منصوبے کے تحت پیرس میں 130 کلومیٹر طویل خصوصی سائیکلنگ ٹریک تعمیر کیے جائیں گے، کوشش کی جا رہی ہے کہ آنے والے برسوں میں پیرس میں گاڑیوں سے زیادہ سائیکل چلتی ہوئی نظر آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.