MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟شیخ رشید

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ ،چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟۔ شیخ رشید نے لکھا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کیاتھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سابق وزیر داخلہ اور سر براہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.