MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق اور احساس کا نام ہے،ظہور بلیدی

9 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق اور احساس کا نام ہے بلوچستان کے موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی کی سینر قیادت کےلیے بلوچستان عوامی پارٹی کی بقا اور روشن مستقبل اہم اور ہر چیز سے زیادہ مقدم ہے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے

- Advertisement -

مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر اور میر خدابخش لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ فوری اور ٹھوس فیصلے بلوچستان کی دامی ترقی خوشحالی اور روشن سیاسی مستقبل کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔حکومت کی ان ہاوس تبدیلی کے مقاصد اور حداف کے فوری حصول کے لیے شارٹ ٹرم ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ فوری اور عملی اقدامات اٹھایں جارہے ہیں خوشگوار اور حقیقی ترقی کے اثرات سےعوام جلد مستفید ہونا شروع ہونگے

صوبے سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ عوام کے لیے فوری روزگار کی فراہمی اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فوری اور اسان حصول میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اور اتحادیوں کی ترجیحات ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں اپنے ترقیاتی وژن کے زیادہ سےزیادہ مثبت نتاج کا حصول ممکن بناہیں۔تاکہ بلوچستان حقیقی اور دامی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.