MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں نومولود بچی کی نعش ایمبولینس سے پھینکنے والی ماں بیٹی گرفتار

0 447

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) کراچی میں پولیس نے نومولود بچی کی لاش کو پھینک کر فرار ہونے والی ماں بیٹی کو گرفتار کر لیا جس میں نومولود کی ماں بھی شامل ہے جس نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو چلتی ایمبولینس سے پھینکا تھا۔پولیس کے مطابق 2 روز قبل فریئر کے علاقے میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہونے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

- Advertisement -

ملزمہ خاتون نیہا دختر شنکر نے دہلی کالونی کی ایک نجی اسپتال کی ایمبولینس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا۔ملزمہ نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کے دروازے کی کھڑکی سے نومولود بچی کی لاش کو بے دردی سے باہر روڈ پر پھینک دیا تھا اور فرار ہوگئی تھیں۔دونوں ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔نومولود بچی کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد لاش کو چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.