MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گرینڈ آپریشن ،زمان پارک میں عمران خان کے گھر سے پولیس نے کیا کچھ قبضے میں لے لیا ؟ جانیے

2 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے پولیس نے آپریشن کے دوران پٹرول بم بنانے والی بوتلیں قبضے میں لے لی ہیں ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جارہاہے جبکہ بھاری تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے قیدیوں کی وین میں ڈال کر لے جایا جا چکاہے ۔پولیس زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئی ، اندر بھی موجود کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ، کارکنوں کے قبضے سے غلیلیں ، کنچے اور پٹرول بم بنانے والی بوتلیں برآمد کر لی ہیں ۔زمان پارک میں موجود تمام تجاوزات ہٹا دیئے گئے ہیں ۔

نگران وزیر اطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی سے طے پایا تھا مطلوب افراد کے وارنٹس کی تکمیل کیلئے قیادت تعاون کرے گی ،پولیس پر پتھراﺅ میں ملوث کارکنا ن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی ،زمان پارک کو نوگو ایرایا بنا دیا گیا تھا ، آپریشن کے بعد زمان پارک کی نو گو ایریا کی حیثیت ختم ہو گئی ہے ،حالات پر قابو پالیا ہے ، ایک گھنٹے میں آپریشن مکمل ہو جائے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد پہنچ […]

  2. […] نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کے خلاف اندراج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.